کوئٹہ میں شوگر ڈیلرشپ لائسنس کی تازہ رجسٹریشن کے اجرا پرپابندی عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے عوامی خدمت کے مفاد میں اگلے احکامات تک کوئٹہ ڈویڑن میں شوگر ڈیلرشپ لائسنس کی تازہ رجسٹریشن کے اجرائ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ مزید برآں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس نوٹیفکیشن کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں بیڈا ایکٹ کے تحت متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔