رکی پونٹنگ نے اسٹیو اسمتھ کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اسٹیو اسمتھ کے حوالے سے پیش گوئی کر دی .
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ان کو کیا کردار دیں گے .


رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ، یہ گزشتہ چند ماہ میں واضح ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں وہ سب میچز نہیں کھیلے تھے .
انہوں نے کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں تو رکھوں گا لیکن وہ میری شروع کی پلیئنگ الیون میں نہیں ہوں گے .
مچل مارش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے، وہ اس کے حقدار ہیں، انہوں نے حالیہ میچز میں اچھی کپتانی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں