ترکیب: آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح میش کر لیں، اب اس میں املی کا گاڑھا رس ملا دیں، پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹے لہسن، ثابت لال مرچ، کلونجی اور سفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں . گاڑھی ہونے کے بعد چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرلیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آلو بخارہ کھانے میں کھٹا میٹھا جبکہ اس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں، اس سے بننے والی چٹنی بھی ذود و ہضم قرار دی جاتی ہے جس کی آسان سی ترکیب درج ذیل ہے .
اجزاء:
آلو بخارا ایک پاؤ، املی ایک پاؤ، بادام کی گری دس عدد، چینی آدھا پاؤ، کشمش آدھا چھٹانک، لہسن چار جوئے،ثابت مرچ چار عدد، کلونجی ایک چائے کا چمچ، سفید سرکہ – ½ پیالی، نمک آدھا چائے کا چمچ .
متعلقہ خبریں