ملتان میں رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ملتان(قدرت روزنامہ)اندرون شہر کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے . ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان کے اندرون شہر کے علاقے محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت صبح 4 بجےاپنی مخدوش حالت کے باعث گرگئی .

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں بائیں واقع مکانات پر گرا جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عمارت گرنے سے 11 افراد دب گئے تھے، اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا . ریسکیو آفیسر کا کہنا ہےکہ حادثہ کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا،سحری کے وقت خاتون نے آگ جلائی تو دھماکاہوا، دھماکے سے 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ ساتھ والےکچے مکان پرگرا، اس مکان میں موجود 5 بہن بھائی اور ان کے والدین جاں بحق ہوگئے . ریسکیو کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے . . .

متعلقہ خبریں