شاہ رخ خان سے گلے ملنا بڑا تحفہ ہے، تاپسی پنو
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹل مین قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ فلم ڈنکی کے دوران ان سے گلے ملنا بڑا تحفہ تھا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فلم ڈنکی میں ساتھی اداکارہ شاہ رخ خان کا ذکر نہایت عزت و احترام کے ساتھ کیا۔ وہ اس فلم کی کامیابی پر بھی بہت خوش اور نازاں ہیں۔ تاپسی نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایک ایسا کردار ملا جس میں کوئی شو پیس کردار نہیں تھا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ اگر شو پیس جیسا کردار دیتے تو میں منع کر دیتی، ایک سین والا کردار بھی دیتے تو میں کرتی۔ انکا کہنا تھا کہ جس قسم کے ہدایتکار اور کاسٹ تھی انہیں دیکھ کر تو کوئی بھی ہوتا وہ کردار کیلئے تیار ہوجاتا۔