عارف والا میں شہری نے بیوی کو قتل کر کے کیا ڈرامہ رچایا؟ حیران کن انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)عارف والا کے نواحی گاؤں میں شوہر نے پولیس کے سامنے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی سدرہ بی بی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاہم اندراج مقدمہ کے بعد دوران تفتیش شوہر نے بیوی کے قتل کا اعتراف کیا۔