جناح ہاؤس حملہ ; بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 20اپریل تک توسیع
لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراوٌ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے علمیہ خان اور عظمی خان سمیت کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔