آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر دبئی میں پیپلزپارٹی نے بیٹھک سجالی


دبئی (قدرت روزنامہ) آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سےایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی طرف سے کیا گیا- تقریب میں صدر پی پی پی گلف میاں منیرہانس اور آزاد کشمیر سے آئے مہمان جاوید اقبال بڈھانوی وزیر خزانہ آزادکشمیر اسمبلی نے خصوصی شرکت کی-
دیگر شرکاء میں نائب صدر پی پی پی گلف نثار خٹک، سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل، فنانس سیکریڑی ارشد بٹ، شفیق الرحمان صدیقی سینئر نائب صدر پی پی پی دبئی، عرفان قمر گوندل ڈپٹی سیکریڑی جنرل پی پی پی گلف، سینئرراہنما پی پی پی محفوظ چیچی، خالد تاس، عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر لیڈیز ونگ گلف، حاجرہ شیریں درانی صدر لیڈیز ونگ یواے ای، قیصر آفریدی، سمیع اخون خیل، ممتاز جونیجو، عاطف گیلانی، نثاراحمد، قاری عبدالوہاب، ظفر سیال، مرزا ساجد حسین و دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی- جیالوں نے جئے بھٹو، ایک زرداری سب پہ بھا ری، سیاست کھلاڑی آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے لگائے- شرکاء نے کہا کہ پاکستان اب صحیح معنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، صدر زرداری کے پچھلے دور میں کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا اور ملکی ترقی کا دور پھر سے شروع ھوگا-