عطا تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا .
وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا .

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے . ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے .
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے . میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے .
واضح رہے کہ عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں . انہوں نے ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج سے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمے داریاں سنبھالی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں