طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ بنادیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ بنا دیا گیا۔طارق فاطمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔
اس سے قبل شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا قلمدان سونپ دیا تھا۔ سیکریٹری وزیر اعظم اسد رحمٰن گیلانی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔