اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کے لیے آئی ایم ایف سے قرضے کا حصول سب سے بڑا چیلنج ہو گا، بلومبرگ امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے سب سے بڑا چیلنجز آئی ایم ایف سے کم سے کم چھ ارب ڈالر نئے قرضے کا حصول ہو گا .
وزیراعظم شہباز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نیا قرضہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے .
سنگاپور میں جے پی مورگن کے گلوبل کارپوریٹ بینک کے سابق سی ای او محمد اورنگزیب ایک تجربہ کار بینکر ہیں جو گزشتہ چھ سال حبیب بینک کے سربراہ تھے . محمد اورنگزیب کی تقرری سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنوکریٹس کی مدد کرنا چاہتے ہیں .