تاثر دینا بند کیا جائے کہ حاملہ خواتین کام اور گھر ایک ساتھ نہیں چلا سکتیں، زارا نور عباس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ زارا نور عباس نے عارضی طور پر اپنے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر دینا بند کیا جائے کہ حاملہ خواتین ایک ساتھ گھر اور کام کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اخبار کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں اداکارہ کے عارضی طور پر شوبز چھوڑنے کی بات کہی گئی تھی۔
اداکارہ سے متعلق خبر دی گئی تھی کہ زارا نور عباس عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کریں گی۔اداکارہ نے مذکورہ خبر پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں اور یہ کہ انہیں اپنے لیے ایسی بات کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں؟
زارا نور عباس نے واضح کیا کہ عارضی طور پر اسکرین سے دور رہنا اور کام چھوڑنا الگ الگ باتیں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ بات واضح الفاظ میں یاد رکھی جانی چاہئیے کہ کوئی کسی چیز کو نہیں چھوڑ رہا۔
انہوں نے لکھا کہ حاملہ خواتین سے متعلق یہ تاثر دینا بند کیا جائے کہ وہ بیک وقت گھر اور کام کو نہیں چلا سکتیں۔خیال رہے کہ زارا نور عباس نے حال ہی میں یاسر حسین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے کچھ عرصے اور کم سے کم ایک سال تک اسکرین سے دور رہیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے شوبز چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی، البتہ بتایا تھا کہ وہ ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔زارا نور عباس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اس متعلق پہلے ہی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کر چکی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)