وفاق سے بقایاجات کی وصولی ، خیبر پختونخوا حکومت کا پلان آف ایکشن مرتب کرنیکا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک ماہ کے اندر پلان آف ایکشن مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی معاملات کا کیس مثر انداز میں پیش کرنے کے لیے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔
وزیراعلی کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے بقایا ہیں۔
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبادی کے حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 262 ارب روپے ملنے چاہئیں، ضم اضلاع کے 10 سالہ پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب میں سے صرف 103 ارب روپے ملے ہیں۔