وزیر اعلٰی بلوچستان مریضوں کو صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے اچانک بی ایم سی پہنچ گئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی مریضوں کو صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے اچانک بی ایم سی پہنچ گئے
گزشتہ کئی سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات
ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم

وزیر اعلٰی کا بی ایم سی میں صفائی کی صورتحال پر اظہار برہمی ،
خراب طبی مشینری تین دن کے اندر اندر ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
طبی ٹیسٹ کے لئے مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال بھجوانے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر اعلٰی کا طبی مشینری کی غیر فعالیت پر اظہار برہمی

ایک ہی چھت تلے تمام طبی ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بی ایم سی میں مریضوں کے اٹینڈنس سے بھی ملے علاج معالجے سے متعلق دریافت کیا
تمام اٹینڈنس سے رابطہ کرکے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا دریافت کیا جاتا رہے گا وزیر اعلٰی بلوچستان

دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کریں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
فرائض سے پہلو تہی کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرکے ان سے ڈیوٹی لی جائے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی سیکرٹری صحت کو ہدایت
سیکرٹری صحت بلوچستان کل سی ایم سیکرٹریٹ میں تفصیلی بریفنگ دیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت