سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامکمل پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ جاری کردیئے


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے نیشنل بینک میں انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں سٹیٹ بینک کی جانب سے نامکمل پرنٹنگ والے نوٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔
بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔بینک مینیجر نے ویڈیو میں بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو علم ہوا۔صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں جلد ہی اس حوالے سے بیان جاری کریں گے۔