کراچی، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج لائن دھنس گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے واٹر کارپوریشن کی سیوریج لائن دھنس گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ سیوریج لائن 24 انچ ڈایا کی تھی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان واٹر کارپویشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کا کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔