پشین، ایمبولینس سے 600 کلو چرس برآمد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آرہی تھی، تو سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاش لی۔
لیویز حکام نے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اسے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔