پی آئی اے کی استنبول سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی استنبول سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو روانگی کے فوری بعد واپس اتار لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 706 کے ٹیک آف کرتے ہی اس میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔
پرواز کی روانگی کے 25 منٹ بعد واپس ہنگامی طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بوئنگ طیارے میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد اسے 4 گھنٹے بعد اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔