چاغی کے مختلف شہر ریت کے طوفان کی لپیٹ میں، متعدد بجلی پول اور کچی دیواریں منہدم
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)ضلع چاغی کے مختلف شہرریت کے طوفان کے لپیٹ میں رہے،چار دیواریاں اور بجلی پول بھی گر گئے تفصیلات کیمطابق ایران کے راستے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں ریت کا طوفان داخل ہونے سے نوکنڈی ،یک مچھ ،دالبندین و دیگر علاقے ریت کے طوفانی ہواﺅں کی لپیٹ میں رہے جہاں حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی ہے طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے مختلف علاقے رات کا منظر پیش کررہا ہے شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہی،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی بازار اور سڑکیں سنسان رہے ضلع کے چند ایک مقامات پر چار دیواری اور یک مچ کے قریب بجلی پول گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے لیکن تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔