بوئنگ طیارے میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والے سابق ملازم کی پراسرار موت


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے طیارے میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والا سابق ملازم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ کمپنی کے سابق کوالٹی مینجرجان بارنیٹ کی لاش امریکی شہر کارلسٹن کے ایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں موجود ان کی گاڑی میں پائی گئی۔
جان بارنیٹ 32 سال بوئنگ میں کام کرنے کے بعد 2017 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بوئنگ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کمپنی پر پیداواری معیار میں خامیوں کی نشاندہی کے باوجود خامیاں دور نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بوئنگ نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ بوئنگ کے سابق ملازم کی پراسرار حالات میں موت کی تحقیقات جاری ہیں۔