کراچی؛ سنگین مقدمات ،جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)جعلی ویزے اور سنگین مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان سہیل انجم، محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور کو گرفتار کرلیا .

ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج ہیں . ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا . ملزم کا تعلق سوات سے ہے اور اس کے خلاف 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا . نارووال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا . ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا . ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا . ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر سوئٹزر لینڈ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے . ملزمان نے جنیوا میں رہائش پذیر ایجنٹ سے 35 ہزارروپے فی کس کے عوض ویزے حاصل کیے تھے . ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا . . .

متعلقہ خبریں