پشاور؛ 3علاقوں کے نکاسی آب کے نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں صوبائی دارالحکومت سے لیے گئے نموکوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تین علاقوں کے نکاسی آب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے .

ضلع پشاور میں نرے خوڑ، شاہین مسلم ٹاؤن اور تاج آباد کے علاقوں کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے آلودہ پائے گئے ہیں . قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے 20 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے . گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پشاور کے نکاسی آپ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں