بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، 9 افراد جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 فروری سے 12 مارچ تک کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 259 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 1040 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں کوئٹہ، خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اکے مطابق موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور دیگر اضلاع چمن، زیارت، پشین، قلات، چاغی، سوراب، سبی ، نصیرآباد، مستونگ، نوشکی ، لورالائی ہرنائی، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں بارش و برفباری متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کے لیے مذکورہ اضلاع میں خوراک، خیمے میں دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
منگل کی شب بھی زیارت اور سنجاوی میں برفباری ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی بدترین طوفانی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، قلات، نصریب آباد سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جو اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

9 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

10 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

13 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

45 mins ago