گوادر،بیشتر علاقوں میں پانی کی نکاسی نا مکمل، تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا


گوادر(قدرت روزنامہ)ضلع گوادر میں بارشوں کو16دن گزرنے کے باوجود شہرکی گلیوں میں نکاسی آب مکمل نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق شاہین چوک، پرانا ڈی سی آفس روڈ گلی،ہسپتال روڈ پر جمع پانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا، شہریوں کے مطابق نکاسی آب کا نامکمل ہونا حکومت کی نا اہلی ہے،
ہسپتال چوک پر جمع پانی سے خواتین سمیت شہریوں کو ہسپتال جانے میں دشواری کا سامنا علاوہ ازیں ماڈل ہائی سکول ہائی سکول اور گوتری بوائز سکول میں نکاسی آب آج نہیں کیا جا سکا۔آج بھی تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا۔