ڈالر مزید 28 پیسے سستا ، 278.80 روپے کا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قدر میں کمی سلسلہ برقرار ، قیمت 279 روپے سے نیچے آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر استحکام ریکارڈ کیا گیا . کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا .


پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا .
واضح رہے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں