وزيراعلىٰ بلوچستان کی ہدایت، بی ایم سی ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹر اور طبی عملہ معطل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) میڈیکل سپرٹنڈینٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال نے 20 غیر حاضر ڈاکٹرز کو معطل کر دیا ۔ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے 20 غیر حاضر طبی عملے کو بھی معطل کر دیا ۔معطلی اور محکمانہ کاروائی سے متعلق ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ۔
گزشتہ رات وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اچانک بی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا تھا ۔وزیراعلی بلوچستان نے دورے کے موقع پر غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کیخلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ۔ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گے۔