درحقیقت کیفین ذہنی حسیاب کو متحرک کرنے والا دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مادہ ہے . تاہم جب کیفین زیادہ مقدار میں لے لی جائے تو اس کے انسانی صحت بالخصوص دل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور اگر اسے متوازن مقدار میں لیا جائے تو یہ کئی ایک فوائد سے منسلک ہے جو کہ درج ذیل ہیں . تغذیہ :(metabolic) ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے خون میں کیفین کی مناسب مقدار ہوتی ہے، ان میں موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے . ذہنی صحت: کیفین ایک قسم کا محرک ہے . کئی لوگ صبح سویرے یا دوپہر کے وسط میں نہ صرف توانائی کے لیے بلکہ موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کافی پیتے ہیں . کیسے؟ اصل میں کیفین ڈوپامائن کو متحرک کرتی ہے جو آپ کے دماغ میں ایک کیمیکل ہے جو خوشی، یا اچھے تجربے کے دوران خارج ہوتا ہے . اسپورٹس کیفین کا فٹنس اور اسپورٹس کی کارکردگی میں کردار ایک مسلم شدہ رجحان ہے . یہ اکثر سپلیمنٹس پاؤڈرز میں مختلف مقداروں میں شامل کیا جاتا ہے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے . تاہم جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے، لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے کہ کیفین کی مقدار متوازن سطح پر رہے، زیادہ مقدار میں لینے سے درجہ ذیل صحت کے مسائل جنم لے سکتے ہیں: نیند کے مسائل متلی یا پیٹ کی خرابی سر درد گھبراہٹ اور یا بے چینی اضطراب محسوس کرنا . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیفین روزمرہ کے عام مشروبات یا ادویات میں پائی جاتی ہے . یہ چائے یا کافی کے کپ اور چاکلیٹ سے لے کر ان دوائیوں تک میں موجود ہوتی ہے جو آپ فلو کے دوران لیتے ہیں .
متعلقہ خبریں