جنازے کی تقریب میں گھوڑا گاڑی لائی گئی تھی . اس کے علاوہ پرانے زمانے کی گاڑیاں اور پرانی اونچی ٹوپیاں پہنے سوگوار موجود تھے . یہ سب ایک مبینہ طور پر فوت شدہ نوجوان جس کا نام لارس زوبی تھا، کی آخری رسومات کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا . تاہم رسومات شروع ہونے سے پہلے ہی فادر میک ہارڈی پر یہ انکشاف ہوا کہ لوریس نامی کوئی حقیقی مردہ ہے ہی نہیں اور کلائیڈ زوبی جس نے خود کو لارس کا بھائی ظاہر کیا تھا اور یہ تمام تقریب منعقد کی تھی، اس نے محض یہ صرف ڈرامہ کیا ہے . مبینہ کلائیڈ زوبی نے پادری سے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بھائی لارس کی موت ہوگئی ہے . کلائیڈ نے اس حوالے سے موت کا ایک جعلی روسی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا . مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ لارس زوبی نام کا فرد موجود ہے لیکن وہ لیٹویا میں ایک منجمد ڈیم کے قریب رہائش پذیر ہے اور زندہ ہے . مزید برآں اس کا کوئی بھائی کلائیڈ نام کا نہیں ہے . اس بڑے دھوکے کے بعد فادر میک ہارڈی نے جنازے کی تمام رسومات وہیں منسوخ کردیں . فادر میک ہارڈی نے بتایا کہ جنازے کی درخواست تین یا چار ہفتے پہلے آئی تھی . . .
لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک پادری نے میت کی آخری رسومات اس وقت منسوخ کر دیں جب اسے پتہ چلا جنازے کی پوری تقریب محض ایک ڈرامہ ہے .
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں پادری فادر میک ہارڈی اپنے چرچ میں ایک وسیع و عریض جنازے کی رسومات انجام دینے آئے تھے تاہم جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ تابوت خالی تھا اور سوگوار دراصل معاوضے پر لائے گئے اداکار تھے .
متعلقہ خبریں