سینیٹ کی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے . پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا .


سینیٹ کی اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے . حلف اٹھانے والے 311 ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے . قومی اسمبلی کے لیے ظفر اقبال کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے .
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی ، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں جاری ہے . نشستیں 6 سینیٹرز کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہیں .
یوسف رضا گیلانی ، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو ، جام مہتاب، پرنس احمدعمر اور سرفرازبگٹی سینیٹ سے مستعفی ہوئے ہیں .
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا . سندھ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کےجام سیف اللہ دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو کا سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل سے مقابلہ ہے .
بلوچستان کی تین نشستوں پر 9 امیدوار مد مقابل ہیں . پیپلز پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو، طارق حسین بگٹی اور شکیل درانی کو ٹکٹ جاری کیا ہے . ن لیگ نے میر دوستین ڈومکی ، جے یو آئی نے عبدالشکور غبیزئی ، بلوچستان عوامی پارٹی نے مبین خلجی اور کہدہ بابرکو مقابلے میں اتارا ہے . آزاد امیدوار حیربیار ڈومکی اور سید محمود شاہ بھی قسمت آزمائی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں