سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نور الحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد کے روبرو سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے نور الحق قادری سعودی عرب جارہے ہیں سعودی حکومت نے انہیں دعوت دی ہے، آج شام 6 بجے ان کی فلائٹ ہے ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے وہ نہیں جاسکتے، استدعا ہے کہ نام نکالا جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔