امیر بالاج ٹیپو قتل: فائرنگ کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کی ایک اور موبائل فوٹیج سامنے آگئی۔ایکسپریس نیوز کو موصول فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہونے سے پہلے ملزم ہارون نے فائرنگ بھی کی جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہارون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لال جیکٹ میں ملبوس شوٹر ہارون کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔قتل کیس میں مقتول امیر بالاج کا دیرینہ دوست احسن شاہ بھی گرفتار ہے، ملزم کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی۔