کوئٹہ، ڈیم میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے بہن اور باپ جاں بحق، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم میں پندرہ سالہ محمد عالم ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا، جس کو بچانے کیلئے 14سالہ بہن رحیمہ بی بی اور ان کے والد 38سالہ محمد حسن بھی ڈیم میں کود گئے، پولیس کے مطابق بچے کو بچاتے ہوئے بہن اور باپ دونوں خود بھی ڈیم کے پانی میں ڈوب گئے،
اس طرح تینوں کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ تینوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔