پاکستان
اسد قیصر کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مزاحمت کی سیاست شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نشانے پر لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی، یہاں بندر بانٹ چل رہی ہے، ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم تمام آپشنز توڑ دیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جو رویہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے یہ آپ ہی کے گلے پڑے گا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو خوف خدا ہے؟ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔