سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسول پر حاضری
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پرحاضری بھی دی۔عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔دورہ مدینہ منورہ کے دوران معزز علما اور شہریوں نے ولی عہد سے ملاقات کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔