ریلوے کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ مزوروں سے بھی کم ہونے کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)محکمہ ریلوے کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں مزدوروں سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار مگر ریلوے سکولوں کے اساتذہ کو 17 ہزار ادا کی جا رہی ہے، ایم اے ایم ایڈ خواتین اور مرد ٹیچرز کئی سال سے تنخواہوں میں اضافہ کے منتظر ہیں، ریلوے سکول ٹیچرز کے احتجاج بھی رنگ نہ لا سکے۔خواتین اساتذہ کا کہنا ہے ریلوے سکولوں میں بیس سال سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔
محکمہ ریلوے ہم سے کام بھی لیتا ہے مگر اپنا حصہ بھی نہیں سمجھتا، ایم ایڈ ٹیچرز کی تنخواہ 17 ہزار روپے ہے، ہر پی آر سکول میں 30 سے زائد اساتذہ کو فنڈز ٹیچرز کے طور پر رکھا گیا ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ڈی جی فنڈز کے ملازمین ہیں ریلوے سے آپکا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا ریلوے سکولوں میں عرصہ دراز سے پڑھا رہے ہیں مگر ہمیں ریلوے کا امپلائی ہی نہیں سمجھا جاتا، بچوں سے فیسیں بھی ڈبل لی جارہی ہیں مگر ہمیں تنخواہ ادا نہیں کرتے، اتنی کم تنخواہ میں گزارا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔