عائشہ عمر کا میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے پیچیدہ میڈیکل سرجری کے بعد انڈسٹری سے چاہ ماہ وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں اداکارہ نے مداحوں کو خبر دی کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہوگئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ آٹھ برس قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کریں گی۔
عائشہ عمر کی پوسٹ پر مداح ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کررہے ہیں۔