برطانیہ میں انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروا دی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا . غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسروں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی نفی یا تباہی کو تعریف کا حصہ قرار دیا گیا ہے .

برطانیہ کی لبرل پارلیمانی جمہوری نظام اور جمہوری حقوق کو کمزور کرنا یا انہیں تبدیل کرنے کی کوشش کرنا بھی تعریف میں شامل ہے . نئی تعریف میں تشدد اور عدم برداشت پر مبنی نظریات کو فروغ دینے والے گروپس کو حکومتی فنڈنگ سے روک دیا جائے گا . وزیر کمیونیٹیز مائیکل گوو کا کہنا ہے کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف بڑھتے جذبات سے نمٹنے کے لیے انتہا پسندی کی تعریف کو درست کرنے کی ضرورت ہے . مسلم کونسل آف بریٹن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعریف مسلم کمیونٹی کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کا سبب بنے گی . اسٹاپ دی وار اتحاد نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مائیکل گوو کے بیان کی مذمت کریں اور اس کے خلاف مزاحمت کریں . . .

متعلقہ خبریں