حب؛ گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد جلس گئے


کراچی(قدرت روزنامہ)گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جلس گئے۔
حب میں گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا اور کار اور موٹر سائیکل میں آگ لگنے سے تین افراد جلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایچ او گڈانی شعیب پالاری نے بتایا کہ کار میں پیٹرول لوڈ تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔