ضمنی انتخابات؛ متعلقہ اضلاع میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل متعلقہ اضلاع میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
تقرر و تبادلوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات تک کوئی سرکاری عہدے دار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا۔ 21 اپریل تک ٹرانسفر و پوسٹنگ اور ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی۔