پختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر انتخاب، پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی . چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، جو 4 ارکان پر مشتمل ہے .

پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ اور شجاع خان شامل ہیں . کمیٹی صوبے میں سینیٹ نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی . . .

متعلقہ خبریں