زرعی انقلاب کیلیے اہم قدم ، کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ ، سولر ٹیوب ویلز سمیت کیا کچھ دیا جائیگا ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم مصدق ملک نے وفاقی حکومت کے معاشی و سماجی اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے ‘ زرعی انقلاب کیلئے کسانوں کو کم قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، زیادہ پیداوار والے معیاری بیج کسانوں کی پہنچ میں لائیں گے، پانی کی فراہمی کیلئے کسانوں کو سولر ٹیوب ویل ملیں گے، پھلوں کو محفوظ بنانے کیلئے گاؤں گاؤں زرعی انڈسٹریل فارمز بنائے جائیں گے، شہری علاقوں کیلئے چھوٹے کاروباری یونٹس کو فروغ دیا جائے گا، بینکوں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ چھوٹے یونٹس کو قرضے دیں، 5 لاکھ طلباء و طالبات کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کاآغازکیا جائے گا، غریب بچوں کیلئے دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بنائیں گے، گردشی قرضے کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا، بجلی کی پیداواری لاگت ،لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

9 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

9 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

9 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

10 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

11 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

11 hours ago