ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھرشدید اختلافات کا شکار ،کن 2اہم ایشوز کا سامنا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھرشدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے اسے دو اہم ایشوز کا سامنا ہے ان میں سے ایک گورنر سندھ کی تقرری اور دوسرا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا وزیر بننا شامل ہے۔
“جنگ ” کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ کے لئے اہم حلقوں نے خوش بخت شجاعت کے نام کو فائنل کیا ہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے مقتدر حلقوں کو شدید تحفظات ہیں ان کا کہنا ہے کہ گورنر کے نام کے لیے ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی جبکہ خوش بخت شجاعت کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور پارٹی کے لئے ان کی کوئی گراں قدر خدمات بھی نہیں ہے ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات اس وقت شدید ہو گیا جب ایم کیو ایم پاکستان کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا۔