کونسی عورتیں دراصل اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں؟ اداکارہ فضیلہ قاضی نے خاموشی توڑ دی


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ جو عورتیں بیکار بیٹھی رہتی ہیں وہی اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں معروف فنکار جوڑی نے اپنے بچوں سمیت نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔دوران شو میزبان نے فضیلہ قاضی سے سوال کیا کہ گھر کے کاموں میں کون آپ کی مدد کرتا ہے؟میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ تمام افراد میری مدد کرتے ہیں اور اگر کوئی مدد نہیں آتا تو پھر اسے میرے غصے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں جبکہ چھوٹے بیٹے کو بہت اچھا کھانا بھی پکانا آتا ہے جبکہ بڑی بہو نے بھی سسرال کے پکوان سیکھ لیئے ہیں،اداکار قیصر نظامانی بھی گھر کام میں پیش پیش رہتے ہیں اور ہم دونوں نے ہی مل کر اپنے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر اور اداکار قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیگر خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے کوئی مصروفیت ڈھونڈ لیں، کیونکہ جو عورتیں بیکار بیٹھی رہتی ہیں وہی اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ آج کل عورتیں اپنے بچوں کو موبائل پکڑا دیتی ہیں اور خود پورا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں۔ اب اگر کسی ڈرامے میں شوہر کو بے وفائی کرتا دکھایا جائے تو خود بھی یہ ہی سوچیں گی اور اپنے شوہروں پر شک کرنے لگ جائیں گی۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے بہتر ہے خواتین خود کو گھر اور بچوں میں مصروف رکھیں اور ڈراموں کو ڈراموں کی حد تک ہی رہنے دیں۔