مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئےاپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئےاپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے کہاکہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،دور دراز علاقوں کےحادثہ متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے،ان کا کہناتھا کہ سرگودھا کے ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی،پنجاب میں بہت جلد باقاعدہ ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا جائےگا۔