کرنسی نوٹوں کی ڈیزائئنگ کے مقابلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے لیے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے . کرنسی نوٹوں کو ڈیزائن کرنے والے آرٹسٹس اب 18 مارچ تک اپنے ڈیزائن بھیج سکتے ہیں .


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کو ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے لیے اپنے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے .
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء جو آرٹ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند ہیں اب وہ اپنے ڈیزائن 18 مارچ 2024 تک اسٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں