’بھارتی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں نہیں دیکھنا چاہتے‘ ہربھجن سنگھ


ممبئی(قدرت روزنامہ)کرکٹ کے دیوانے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں لیکن کرکٹ کے لیے جیسے جذباتی شائقین پاکستانی اور بھارت میں پائے جاتے ہیں ویسے کہیں نہیں ہیں، پاکستانی اور انڈین فینز آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، جب بھی آئی پی ایل یا پی ایس ایل کا سیزن شروع ہوتا ہے تو یہ بحث ضرور دیکھنے میں آتی ہے کہ شائقین پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ شائقین کا خواب ہے کہ وہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی، بھمرا اور شاہین جبکہ رضوان اور دھونی کو آئی پی ایل ( انڈین پریمنئر لیگ) میں ایک ساتھ کھیلتا ہوا دیکھیں۔
ایک صارف نے ہربھجن سنگھ کے صارف کو دیے جانے والے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہربھجن سنگھ سے اس طرح کے جواب کی توقع نہیں کی تھی، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آئی پی ایل کیسا تھا اور پاکستان کے کھلاڑی اس ایڈیشن کا حصہ تھے۔
صارف نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کھیل تو لوگوں کو متحد کرنے اور مختلف لوگوں کے درمیان دوستی پیدا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
ایک ایکس صارف لکھتے ہیں پاکستانی کرکٹرز نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ آپ نے ہندوستانی کرکٹ کا نام خراب کیا ہے۔ کھیل سیاست اور ایجنڈے سے بالاتر ہے۔ ہندوستان پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔