اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا الحمد اللہ ایک بار پھر نواز شریف اور شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں کیونکہ اس بار برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہو گئی اور حکومت کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اب ہم کیا کریں . مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے جبکہ ظالم مٹی میں دفن کر کے بھول جاتا ہے لیکن یہ محنت ضائع نہیں ہوتی بلکہ بیج بن کر ایک تناور درخت کی شکل لیتا ہے اور ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا . ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے اور ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے جبکہ پارٹی میں جہاں، جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا اور اختلافات بھولا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی اور پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے . اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزرا ، مشیر پریس کانفرنسز میں کہتے تھے لندن میں حکومت سے رابطہ کیا جبکہ ان وزرا اور مشیروں کا کہنا تھا لندن کو پاکستان نے ثبوت فراہم کئے ہیں اب حکومتی وزرا مشیر کہتے ہیں پاکستان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں . انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور سلمان شہباز کیخلاف لندن کی عدالت میں درخواست دی اور حکومت پاکستان کی طرف سے ریاض نسیم نے ایسٹ ریکوری یونٹ کو خط لکھا . اب برطانوی عدالت نے منجمد اثاثے بحال کئے اور آج اداروں کے سامنے پاکستان کی بےعزتی ہوئی کیونکہ این سی اے 6 سال پیچھے کے کیس دیکھتی ہے مگر وہ 20 سال پیچھے گئی . چیئرمین نیب میں اگر غیرت ہے تو انہیں کہنا چاہئے ہم سے غلطی ہو گئی اور انہیں کہنا چاہئے این سی اے میں ہم نے جاکر جھوٹ بولا . اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے احتساب کے مشیر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، موجودہ حکومت فیک ہے اور فیک نیوز کے ساتھ چلتی ہے جبکہ حکومت اور اداروں نے برطانوی کرائم ایجنسی کو فیک انویسٹی گیشن کے پلندے دیئے . انہوں نے کہا کہ آج مشیر احتساب نے کہا یہ سلمان شہباز کیخلاف انکوائری تھی لیکن مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے نام پر کریڈٹ لے رہی ہے . حکومت نے برطانیہ سے اپنے حق میں فیصلہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس کیلئے ڈی جی نیب لاہور خود لندن جا کر برطانوی حکام سے ملے . انہوں نے کہا کہ 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تبدیلی سرکار نواز شریف کیخلاف ایک پیسے کی خوردبرد کا کیس نہ بنا سکی . شہباز شریف کیخلاف بھی کسی منصوبے میں مالی بدعنوانی کا ایک کیس نہ بنا سکے اور حکومت کے بنائے گئے تمام جھوٹے کیس ایک ، ایک کر کے ان کے اپنے منہ پر پڑے ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) مریم نواز نے کہا اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی اور ن لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ہے اور پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا اس لئے اختلافات کو ختم ہونا چاہیے اور پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو جائے تو پھر فری اینڈ فئیر الیکشن ملے گا .
مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ہوا .
متعلقہ خبریں