بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر دو روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے کیاگیا۔