اوکاڑہ میں 3 بچوں کی ماں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
اوکاڑہ(قدرت روزنامہ)تھانہ حویلی لکھا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل تین بچوں کی ماں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم معین صابر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حراست میں لیا گیا اور ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ مقتولہ سے تعلقات رکھنا چاہتا تھا اور بتایا کہ مقتولہ مال مجھ سے کھاتی اور محبت کسی اور سے کرتی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم معین سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم معین قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد مفرور تھا۔