پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کی 39 رنز سے فتح، گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر

کراچی(قدرت روزنامہ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا . کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 175 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی .

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے . عقیل حسین 31، محمد عامر 23، محمد وسیم جونیئر 6، کپتان رائلی روسو، خواجہ نافع اور ابرار احمد 5، 5، جیسن رائے 1 جبکہ سعود شکیل اور لوری ایونز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے . اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف، عبید مک کوائے اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی . اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے . اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل 56 رنز بنا کر نمایاں رہے . آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز، اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے . نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے . گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی . دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا پشاور زلمی کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی میں ہوگا . . .

متعلقہ خبریں